تجارت

ریاض الدین قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک مقرر

اسلام آباد: صدر مملکت ممنون حسین نے ریاض الدین ریاض کو قائم مقام گورنر اسٹیٹ بینک اور عمران اقبال کو آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کر دیا تاہم دونوں تعیناتیاں عارضی طور پرکی گئیں۔ حکومت کی جانب سے اہم ترین عہدوں پر غیر مستقل بنیادوں پر سربراہان کی تعیناتی کا سلسلہ جاری ہے اور صدر مملکت نے گورنر اسٹیٹ بینک کے عہدے کاعارضی چارج ریاض الدیں ریاض کو دیدیا۔ حکومت کو3 ماہ کے اندر اسٹیٹ بینک کا گورنر تعینات کرنا ہوگا گورنر اسٹیٹ بینک کا عہدہ اشرف وتھرا کی مدت ملازمت ختم ہونے کے بعدخالی ہوا تھا۔ نومنتخب گورنرریاض الدین ریاض اسٹیٹ بینک میں ڈپٹی گورنر کے عہدے پر فائزتھے۔

صدر مملکت نے عمران اقبال کوآڈیٹر جنرل آف پاکستان کے عہدے پر تعینات کر دیایہ تعیناتی عارضی بنیادوں پر کی گئی۔اس سے قبل حق نوازقائم مقام آڈیٹر جنرل کے عہدے پر تعینات تھے اوروہ اپنی مدت ملازمت مکمل ہونے پرصرف 20 دن تک آڈیٹر جنرل رہنے کے بعدرٹائر ہوگئے۔ واضح رہے کہ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے اہم ترین عہدے پر دوسری دفعہ قائم مقام سربراہ تعینات کیا جا رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close