تجارت
ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی ، پی پی نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرادیا
اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی نے ٹیکسٹائل برآمدات میں کمی پرپی پی نے توجہ دلاؤ نوٹس قومی اسمبلی میں جمع کرادیا ہے ۔
پی پی کی طرف سے توجہ دلاؤ نوٹس ارکان اسمبلی نفیسہ شاہ، عمران لغاری اور اعجاز جاکھرانی نے جمع کرایا جس میں کہا گیا ہے گزشتہ 7 ماہ میں ٹیکسٹائل برآمدات میں تیز ی سے کمی آئی ہے جی ایس پی پلس سٹیٹس کے باوجود برآمدات میں کمی تشویشناک ہے اس اہم نوعیت کے مسئلے پر ایوان میں بحث کرائی جائے۔