تجارت

ایک تولہ سونے کی قیمت میں 100 روپے کا اضافہ

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت مسلسل تیسرے روز 100 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 100 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 26 ہزار 250 روپے ہے۔

صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کا دام 86 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 8 ہزار 239 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 17 ڈالر بڑھ کر ایک ہزار 820 ڈالر فی اونس ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close