تجارت
شہریوں کیلئے خوشخبری: پٹرول ساڑھے آٹھ اور ڈیزل ساڑھے چار روپے لٹر سستا
اسلام آباد : حکومت نے پاکستانی عوام کو ایک بڑی خوشخبری دیتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں ساڑھے آٹھ روپے کمی کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8روپر48پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے 48پیسے کمی کا اعلان کیا گیا ہے۔ اسی طرح لائٹ ڈیزل ایک روپیہ 97پیسے اور ہائی اوکٹین 3روپے سستا کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں کمی کی منظوری وزیراعظم نے دی۔