تجارت
کے الیکٹرک اور شنگھائی پاور میں شیئرز کی فروخت کا معاہدہ منسوخ
کراچی: کے الیکٹرک اور شنگھائی پاور کے درمیان شیئرز کی فروخت کا معاہدہ منسوخ ہوگیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک کے سسٹم کو دیکھتے ہوئے شیئرز کی فروخت کا معاہدہ منسوخ کر دیا ہے، دونوں اداروں کے درمیان گزشتہ سال کے الیکٹر ک کے 66.4 فیصد شیئرز خریدنے کا معاہدے طے پایا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شنگھائی پاور نے معاہدے کی منسوخی کے حوالے سے کے الیکٹرک اور دیگر متعلقہ اداروں کو آگاہ کردیا ہے، تاہم اس کی کوئی واضح وجہ نہیں بتائی گئی۔