تعلیم و ٹیکنالوجی

مریخ مشن کیلئے ناسا نے پنٹاگون کے ساتھ مل کر کام شروع کردیا

امریکی خلائی ایجنسی ’ناسا‘ خلاء بازوں کو مریخ پر لے جانے کیلئے محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے ساتھ مل کر جوہری توانائی سے چلنے والا راکٹ انجن تیار کر رہی ہے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ناسا کے ایڈمنسٹریٹر بل نیلسن کا کہنا ہے کہ خلائی ایجنسی پینٹاگون کی تحقیاتی ایجنسی کی ٹیم کے ہمراہ سال 2027ء تک جدید جوہری تھرمل ٹیکنالوجی تیار کرلیں گے۔

بل نیلسن نے مزید کہا ہے کہ اس نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے خلاء تک اور زمین پر واپسی تک کا سفر تیزی سے ممکن ہوسکے گا۔

ناسا کے مطابق جوہری تھرمل توانائی سے چلنے والے راکٹ 3 گنا زیادہ مؤثر ہیں اور سفر کے دورانیے کو کم کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوں گے جو خلائی مشن کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

ڈی اے آر پی اے کی ڈائریکٹر اسٹیفنی ٹامپکنز کا کہنا ہے کہ ناسا کے ساتھ کامیاب شراکت داری کی ایک طویل تاریخ ہے، چاند پر کم دورانیے میں مختلف مواد اور مریخ تک لوگوں کو پہنچانے کیلئے نیوکلیئر تھرمل راکٹ ضروری ہے۔

ناسا نے 50 سال پہلے جوہری تھرمل ٹیکنالوجی سے چلنے والے راکٹ تیار کرنے کیلئے تجربات کا آغاز کیا تھا تاہم سرد جنگ کے دوران کشیدگی اور بجٹ میں کٹوتیوں کے باعث یہ پروگرام ترک کرنا پڑا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close