تعلیم و ٹیکنالوجی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا صوبے میں ‘تعلیم کارڈ’ کے اجراء کا فیصلہ

خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ’تعلیم کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوبائی محکمہ تعلیم اور محکمہ خزانہ کو صوبے میں ’تعلیم کارڈ‘ کے اجرا کے حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ‘تعلیم کارڈ’ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجرا کررہے ہیں۔ بہترین نتائج کے لیے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، اپر چترال سے منصوبے کو پائلٹ کریں گے، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا، مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انوسمٹمنٹ ہوگی۔

صوبے میں تعلیم کارڈ کے اجرا کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں صوبائی وزیر برائے ابتدائی و ثانوی تعلیم فیصل خان ترکئی، مشیر خزانہ مزمل اسلم، چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکریٹری تعلیم مسعود احمد و دیگر نے شرکت کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close