تعلیم و ٹیکنالوجی

تمام اسکولز کو ایک ماہ بعد اپنی رجسٹریشن دوبارہ کروانے کا حکم

لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدراک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہائیکورٹ نے تمام اسکولز کو ایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کرانے کا حکم دے دیا ۔ عدالت نے سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت دی کہ جو اسکول بس پالیسی پرعمل نہیں کرتا اس کی رجسٹریشن معطل کردی جائے۔

لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ تدارک سے متعلق کیس کےدوران جسٹس شاہد کریم نےحکم دیا کہ تمام اسکولزایک ماہ بعد اپنی دوبارہ رجسٹریشن کرائیں۔ سیکرٹری ایجوکیشن کو ہدایت کی کہ جو اسکول بس پالیسی پرعمل نہیں کرے گا اس کی رجسٹریشن معطل کردی جائے۔

جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ اسکول بسوں کا معاملہ بہت سنجیدہ ہے اسکولز مالکان کے پاس بہت پیسے ہیں۔ ہم نے اگلے سیزن سے پہلے پہلے تمام احکامات پرعمل کروانا ہے۔

عدالت نے ڈی جی ایل ڈی اے کو لاہور کی سڑکوں کا جائزہ لیکر ٹریفک پلان طلب کرلیا۔ ریمارکس دیے کہ ملتان روڈ پر بسوں کے اڈے اورسوسائٹیز ہیں وہاں پر ٹریفک رولز پر عمل نہیں کیا جارہا۔

جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے حکومت اسموگ پر قابو پانے کے لیے اچھے اقدامات کررہی ہے، ماحولیات کا معاملہ بہت سنجیدہ ہوچکا ہے اس میں مزید وقت ضائع نا کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close