تعلیم و ٹیکنالوجی

موجودہ کائنات ایک بلبلہ نما ہے اور اس جیسی کئی کائناتیں موجود ہیں،

ماہرینِ کونیات (کوسمولوجی) نے کہا ہے کہ ہماری کائنات کسی بلبلے میں بند ہے اور ایسی لاتعداد بلبلہ کائناتیں موجود ہوسکتی ہیں۔

ماہرین نے خیال ظاہر کیا ہے کہ کئی بلبلہ کائنات اپنے اپنے بگ بینگ سے پھوٹی ہیں اور شاید یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ کائنات اور فلکیات پر ویب سائٹ کے خالق اور ماہر فریزر کین کا کہنا ہے کہ جس طرح صابن کا بلبلہ بنتا ہے اسی طرح لاتعداد کائناتیں وجود میں آئی ہیں۔ فریزر کین کے مطابق ایک بہت دلچسپ شے یہ ہے کہ لاتعداد وسیع کائناتیں موجود ہیں اور ہماری کائنات ان میں سے ایک ہے جب کہ تمام کائناتیں اپنے اپنے عظیم دھماکے یا غیر معمولی آغاز سے وجود میں آئی ہیں

نظری (تھیوریٹکل) اعتبار سے ان کائناتوں میں فزکس کے اصول بھی ایک دوسرے سے بالکل مختلف ہوسکتے ہیں۔ مثلاً ہماری کائنات میں کشش کی قوت اشیا کو ایک دوسرے کے قریب کھینچتی ہے لیکن شاید دوسری کائنات میں کشش ایک دوسرے کو دور کرنے کا کام کرتی ہو اور ہوسکتا ہے کہ ان کائناتوں میں زندگی اور جاندار بھی قدرے مختلف اقسام کے ہوں۔

ماہرین کے مطابق پھر یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ایک بلبلہ کائنات پھیل کر خود دوسری کائنات سے رابطہ بھی کرسکتی ہے۔ نظری طور پر ہماری کائنات کےدیگر کائناتوں سے رابطے کے بعض شواہد بھی ملے ہیں۔ مثلاً کائنات کے مائیکرو ویو بیک گراؤنڈ ( سی ایم بی) میں ماہرین نے درجہ حرارت میں تبدیلی محسوس کی ہے لیکن کائنات جیسے ہی پھیلی مختلف مادوں کے ڈھیر ایک جگہ جمع ہوگئے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close