تعلیم و ٹیکنالوجی

صرف 6 گھنٹوں میں تعمیر ہونے والا زلزلہ پروف مکان

اٹلی: اٹلی کی ایک فرم نے عالیشان مکان کے ایسے ضروری اجزا تیار کیے ہیں جن کے ذریعے صرف 6 گھنٹے میں پورا مکان تعمیر کیا جاسکتا ہے اور اہم بات یہ ہے کہ یہ مکان ہر طرح سے زلزلہ پروف ہے۔

اسے فلیٹ پیک فولڈنگ ہوم کا نام دیا گیا ہے جس کی قیمت پاکستانی روپے میں 35 لاکھ کے لگ بھگ ہے۔ اس گھر کا نام ایم اے ڈی آئی ہوم ہے جس کے تمام اجزا اٹلی کی ایک فیکٹری میں تیار کیے گئے ہیں اور انہیں آسانی سے ٹرکوں کے ذریعے کسی بھی جگہ منتقل کیا جاسکتا ہے۔

اس کی خاص بات مکان کی ڈیزائننگ ہے جو بہت خوبصورت ہے اور اندر بھی کشادگی موجود ہے جو اصل گھر کی مانند دکھائی دیتی ہے۔ 290 مربع فٹ کے چھوٹے مکان کی قیمت 35 لاکھ اور بڑے یعنی 904 مربع فٹ مکان کی قیمت 76 لاکھ کے لگ بھگ  ہے۔ کمپنی کے مطابق مکان کی فوری تعمیر کے لیے لکڑی پلاسٹک سمیت کئی نئے مٹیریل بھی بنائے گئے ہیں جو موسم کی شدت برداشت کرسکتے ہیں اور فوری تیاری کےلیے ڈیزائن میں بہت سی تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔

ماحول دوست مکان شمسی پینل کے ذریعے اپنی بجلی خود پیدا کرتا ہے جسے اٹلی کے ڈیزائنر ریناٹو وائیڈل نے بنایا ہے۔ مکان کو مختلف ماڈیولز میں رکھاجاتا ہے تاکہ اسے کھول کر بہ اآسانی بنایا جاسکے۔ اس میں 904 مربع فٹ کا ماڈل ایک چھوٹے خاندان کی ضروریات پوری کرسکتا ہے۔ ضرورت کے تحت گھر کو پھر سے کھول کر کسی اور جگہ منتقل کرنا بھی آسان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close