پاکستان کا پہلا تصویری مقابلہ شروع، کیسے شریک ہونا ہے اور تصویر کہاں بھیجنی ہے؟ تمام معلومات جانیں
مقابلے میں حصہ لینے کے خواہشمند افراد "All Master” پیج کو لائیک اور فالو کریں اور اپنی تصویر، نام، والد کے نام اور موبائل نمبر کیساتھ فیس بک پیج "All Master” پر بھیج سکتے ہیں یا پھر 6432652-0306 اس نمبر پر واٹس ایپ بھی کر سکتے ہیں۔ تصویر اور دیگر تفصیلات کیساتھ اپنا موبائل نمبر بھی لازمی بھیجیں تاکہ نام ایک جیسے ہونے کی صورت میں جیتنے والے شخص سے باآسانی رابطہ کیا جا سکے۔
اس مقابلے کا انعقاد واصف جٹ، سنی زین اور فرحان بٹ نامی پاکستانی نوجوانوں نے کیا ہے جو فیس بک پر "All Master” نامی پیج چلا رہے ہیں جبکہ اس مقابلے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو اپنی فوٹوگرافی کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔
مقابلے میں شریک ہونے کیلئے سیلفی یا پھر شرکت کرنے والے شخص کی اپنی تصویر ہونا ضروری ہے، بصورت دیگر مقابلے میں شرکت تصور نہ کی جائے گی۔ تصویر بھیجنے کی آخری تاریخ 25 دسمبر ہے جبکہ نتائج کا اعلان 31 دسمبر کو ہو گا۔ مقابلے میں شریک 20 افراد کو بہترین تصاویر کے حوالے سے منتخب کیا جائے گا اور 75,000 روپے تک نقد انعامات دئیے جائیں گے۔
پہلی پوزیشن والے کو 25,000 روپے نقد انعام دیا جائے گا اور دوسری پوزیشن والے کو 15,000 روپے ملیں گے جبکہ تیسری پوزیشن والے نوجوان کو 7,000 روپے انعام دیا جائے گا۔ چوتھے نمبر پر آنے والا نوجوان 5,000 روپے انعام کا حقدار ٹھہرے گا جبکہ پانچویں پوزیشن والے کو 3,000 روپے دئیے جائیں گے۔
چھٹی سے دسویں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو 2,000 روپے فی کس دئیے جائیں گے اور گیارہویں سے پندرہویں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو 1,500 روپے فی کس ملیں گے جبکہ سولہویں سے بیسویں پوزیشن حاصل کرنے والے نوجوانوں کو 1,000 ہزار روپے فی کس ملیں گے۔
نوٹ: یہ ایک اشتہاری مہم ہے۔ ادارے کا اس کیساتھ کوئی تعلق نہیں۔