تعلیم و ٹیکنالوجی

سیلفی بہتر بنانے والی تین گوگل ایپس متعارف

سان فرانسسكو: گوگل نے سیلفی اور ویڈیو شائقین کے لیے تین اہم ایپس متعارف کرادی ہیں جن کے متعدد فیچرز آپ کی تصاویر اور ویڈیوز کو چار چاند لگا سکتے ہیں۔ یہ تمام ایپس مفت دستیاب ہیں اور ان کے نام اسٹوری بورڈ (اینڈروئیڈ) ، سیلفی سیمو (اینڈروئیڈ اور آئی او ایس) اور اسکربیز (صرف آئی او ایس کے لیے) رکھے گئے ہیں۔ اسٹوری بورڈ کی مدد سے آپ اپنی ویڈیوز کو کارٹون اسٹرپ میں تبدیل کرسکتے ہیں جبکہ سیلفی سیمو خود کار انداز میں سیلفی لینے والی ایپ ہے اور اسکربیز ویڈیو لوپ بناتی ہے۔

گوگل ریسرچ کے انٹرایکٹو محقق ایلکس کافمین نے کہا ہے کہ’ہم نے فوٹو گرافک ایپس پیریمنٹ کے نام سے ایپس کی پہلی قسط جاری کی ہے جو موبائل عکس سازی کو نئے تجربات سے ہم کنار کرے گی۔ کافمین کے مطابق اس میں الگورتھم ہے، یہ اشیا پہچان سکتی ہیں، اس میں تصویر کی سیگ منٹیشن کی سہولت ہے اور سب سے بڑھ کر یہ تصاویر لینے کا عمل دلچسپ اور خوبصورت بناتی ہیں۔

پہلی ایپ اسٹوری بورڈ ویڈیوز کو ایک سنگل پیج کامک اسٹرپ میں تبدیل کردیتی ہے، اس کے لیے کوئی ویڈیو بناکر یا پھر پہلے سے موجود ویڈیو کو اسٹوری بورڈ میں لوڈ کردیں،اب ایپ ازخود بہترین ویڈیو فریم کا انتخاب کرتی ہے جس کے چھ آپشنز میں سے آپ کسی ایک کا انتخاب کرکے اسے ویڈیو میں شامل کرسکتے ہیں اسی طرح مختلف کامک فریمز لگا کر دیکھیں اور جو پسند آئے اسے محفوظ کرلیں۔

دوسری ایپ سیلفی سیمو ہے جو خودکار انداز میں بلیک اینڈ وائٹ تصاویر لیتی ہے، اس کے لیے اسکرین پر ٹیپ کریں، پوز کرکے تصویر کھینچیں اور فلٹر کے ساتھ تصاویر دیکھیں، ایک وقت میں آپ بہت ساری تصاویر لے سکتے ہیں اور ان میں اپنی بہترین تصاویر کا انتخاب بھی کرسکتے ہیں۔

تیسری ویڈیو لوپنگ ایپ ہے جسے اسکربیز کا نام دیا گیا ہے اس کے ذریعے آپ ویڈیو کی سمت اور اسپیڈ کو کم یا زیادہ کرکے اس کا نہ رکنے والا سلسلہ یا لوپ بناسکتے ہیں، اسی طرح آپ مضحکہ خیز چہرے اور مواقع کو شوٹ کرسکتے ہیں، اس ایپ کے ذریعے آپ ری مکس کرکے ویڈیو کا دورانیہ بڑھا سکتے ہیں اس کے بعد یہ ویڈیوز اور تصاویر آپ اپنے دوستوں سے شیئر کرسکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق توقع ہے کہ گوگل ایسی مزید ایپس بھی لانچ کرے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close