تعلیم و ٹیکنالوجی

13 گرام وزن کا حامل دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون

دورِ جدید میں جہاں دنیا بھر کی موبائل فون کمپنیاں نت نئی ٹیکنالوجی اور فیچرز سے لیس بڑے بڑے اسمارٹ فونز متعارف کروارہی ہیں وہیں ایک برطانوی کمپنی نے دنیا کا سب سے چھوٹا موبائل فون تیار کرلیا ہے۔

زینکو ٹائینی ٹی 1 نامی اس موبائل فون کا وزن صرف 13گرام ہے جبکہ ا س کی اسکرین کی لمبائی محض 0.47 انچ ہے۔

فوٹو/بشکریہ زینکو—۔

گو کہ انسانی انگوٹھے کے برابر اس موبائل فون میں اسمارٹ فونز والی خصوصیات نہیں پائی جاتیں، تاہم کال اور مسیج سمیت 2G انٹرنیٹ جیسے فیچرز اس موبائل میں موجود ہیں۔

فوٹو/بشکریہ زینکو—۔

اس موبائل فون کا ٹاک ٹائم 180 منٹ ہے جبکہ اس کی انٹرنل میموری 32 جی بی ہے۔

زینکوٹائینی ٹی 1 کا وزن صرف 13 گرام ہے—۔فوٹو/بشکریہ زینکو

یہ موبائل فون اگلے ماہ فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کی قیمت 50 امریکی ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایک صارف کو زینکو ٹائینی ٹی 1 موبائل استعمال کرتے دیکھا جاسکتا ہے—۔فوٹو/ بشکریہ زینکو
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close