تعلیم و ٹیکنالوجی

نوکیا کے 3310 کا ایک اور نیا ماڈل آگیا، اس میں ایک فیچر ایسا ڈال دیا گیا کہ آپ کا دل کرے گا ابھی اسے خرید لیں

ہیلسنکی: نوکیا 3310 کبھی مقبول ترین موبائل فونز میں شمار ہوتا تھا، اس کی پیداوار جب 2005ءمیں بند کی گئی تب تک وہ 12کروڑ 60لاکھ کی تعداد میں فروخت ہو چکا تھا۔ رواں سال کمپنی نے اس کا نیا ورژن متعارف کروایا جسے صارفین نے کافی پذیرائی بخشی۔اب اس کا نیاماڈل آ گیا ہے جس میں کمپنی نے مزید ایک انتہائی اہم فیچر شامل کر دیا ہے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق رواں سال مئی میں آنے والے 3310میں ٹو اور تھری جی کے لیے سپورٹ تھی لیکن نئے ماڈل ’ریٹرو3310‘ (Retro 3310)میں 4جی کی سپورٹ شامل کر دی گئی ہے اور اس میں واٹس ایپ اور دیگر اسی نوع کی ایپلی کیشنز کے اینڈرائیڈ ورژنز بھی استعمال کیے جا سکیں گے۔

ریٹرو3310کے دیگر خواص میں ایک مہینہ بیٹری لائف، 22گھنٹے کا ٹاک ٹائم، 2.4انچ ’کروڈ‘ (Curved)رنگین سکرین، 2میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش، بلوٹوتھ، مائیکرو یو ایس بی، 32جی بی تک مائیکرو ایس ڈی کارڈ سپورٹ اور معروف سانپ والی گیم کا نیا ورژن شامل ہیں۔ اس فون کا وزن صرف 79.6گرام ہے اور یہ سرخ، پیلا، ہلکا نیلا اور سرمئی چار رنگوں میں متعارف کروایا جا رہا ہے۔ اس کی قیمت بھی انتہائی مناسب 50پاﺅنڈ (تقریباً 7400روپے) رکھی گئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close