تعلیم و ٹیکنالوجی

جامعہ کراچی: ملازمین کی ہڑتال سے تمام امور ٹھپ، امتحانات بھی ملتوی

جامعہ کراچی میں ملازمین کی ہڑتال کے باعث انتظامی امور ٹھپ ہوگئے جس کے باعث آج ہونے والے امتحانات ملتوی کردیئے گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق جامعہ کراچی کے ملازمین عہدوں پر اپ گریڈیشن، بونس اور اوور ٹائم سمیت دیگر مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں اور ان کا احتجاج کچھ عرصے سے جاری ہے۔

جامعہ کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے ملازمین کے احتجاج پر کان نہ دھرنے کے بعد ملازمین نے اب قلم چھوڑ ہڑتال کردی ہے جس کے باعث جامعہ کے انتظامی امور ٹھپ ہوگئے ہیں۔

ملازمین تمام شعبہ جات سے غیر حاضر ہیں اور ایڈمن بلاک کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں جب کہ ملازمین کے احتجاج کے باعث جامعہ میں گزشتہ روز اور آج کا بی کام کا پرچہ ملتوی کردیا گیا۔

جامعہ کراچی میں نئے داخلوں اور مختلف شعبہ جات کے امتحانات جاری ہیں اور ایسے میں ملازمین کی ہڑتال نے طلبہ کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔

ملازمین کا کہنا ہےکہ جب تک انتظامیہ ان کے مطالبات تسلیم نہیں کرتے وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close