تعلیم و ٹیکنالوجی

انڈونیشین مکینک نے دونوں جانب سے چلنے والی انوکھی کار تیار کرلی

ایک انڈونیشین مکینک نے اپنا دیرینہ خواب پورا کرنے کے لیے دونوں جانب سے چلنے والی گاڑی تیار کی ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق 71 سالہ مکینک رونی گناوان کی ہمیشہ سے خواہش تھی کہ اس کے پاس ایسی گاڑی ہو جو آگے اور پیچھے دونوں جانب سے چلتی ہو۔

رونی نے اپنے خواب کو حقیقت کا روپ دینے کے لیے دو گاڑیوں کے اگلے حصے کو جوڑنے کا فیصلہ کیا۔

انڈونیشین انجینئر نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ اس نے یہ کام تین ماہ میں مکمل کیا جس میں 3 ویلڈرز، 3 پینٹرز اور کئی مکینکوں نے حصہ لیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ انڈونیشین انجینئر کی کار مکمل طور پر فعال ہے جسے دونوں جانب سے چلایا جا سکتاہے۔

فوٹو: بشکریہ چینل نیوز ایشیا

تاہم انڈونیشین حکام نے مقامی انجینئر کی تیار کردہ کار ضبط کر لی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ رونی کی کار ٹریفک سیفٹی قوانین کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔

ایک سینئر ٹریفک پولیس افسر نے کہا ہے کہ اس کار نے متعدد ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں کی ہیں، کار کی پچھلی لائٹ بھی نہیں ہے اور اس کی دو نمبر پلیٹس ہیں اور دونوں کے رجسڑیشن نمبر بھی ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔

بعد ازاں پولیس نے کار روڈ پر نہ لانے کی تحریری درخواست کے بعد اسے اس کے مالک کے حوالے کردیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close