تعلیم و ٹیکنالوجی

گوگل نے کروم براؤزر کا نیا اپ ڈیٹڈ ورژن متعارف کرنے کا اعلان کردیا

گوگل نے اپنے کروم ویب براؤزر کا نیا ورژن ’کروم 64‘ متعارف کرنے کا اعلان کردیا، جس میں شامل ایک فیچر کی مدد سے صارفین فضول قسم کے اشتہارات کو بند کرسکیں گے۔ گوگل کمپنی کے اعلان کے مطابق نیا ورژن کروم 64 اسی ہفتے میں متعارف کروا دیا جائے گا جس میں کچھ نئے فیچر بھی شامل کیے گئے ہیں۔

اس کے نئے فیچر میں سب سے اہم ‘میوٹ سائٹ’ (Mute Site) فیچر ہے جس کی مدد سے صارفین آسانی سے اُن تمام آٹو پلے اشتہارات اور لنکس کو بند کرسکتے ہیں جو اسے ویب پیج پر تنگ کر رہے ہوں۔

اکثر ویب پیجز پر کچھ معلومات حاصل کرتے ہوئے یا پھر پڑھتے ہوئے صارفین کو  اشتہارات، ملی جلی ویڈیوز اور دوسرے ویب پیجز کے لنک پریشان کرتے رہتے ہیں جن سے چھٹکارہ دلانے کے لیے نئے ورژن کروم 64 میں میوٹ سائٹ فیچر کو شامل کیا جائے گا۔

یہ فیچر خاص طور پر اُن صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جنہیں ریمائنڈر ایڈز (reminder adds) پریشان کرتے ہیں ۔

مثال کے طور پر اگر کوئی صارف فیشن کے نت نئے ٹرینڈز یا ویب سائٹس کو سرچ کرتا ہے تو اس سے مشابہہ اشتہارات اسے مسلسل 30 دن تک فولو کرتے ہیں جس سے اکثر صارفین پریشان ہوجاتے ہیں۔

لیکن اس فیچر کی مدد سے صارفین کو آسانی ہوگی کہ وہ 90 دن تک پریشان کرنے والے ان ویب پیجز کو میوٹ سائٹ فیچر کی مدد سے بند کرسکیں۔ یہ سہولت ڈیسک ٹاپ سمیت اسمارٹ فون کے لیے بھی دستیاب ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close