تعلیم و ٹیکنالوجی

مستقبل قریب میں لاہور زلزلے سے دو حصوں میں تقسیم ہو جائیگا، رپورٹ

لاہور: :پنجاب یونیورسٹی شعبہ سپیس سائنسزکے چیئرمین پروفیسرڈاکٹرسید عامر محمود نے انکشاف کیا ہے کہ لاہورتھرسٹ سے پاکستان کاچوتھا پہاڑی سلسلہ وجود میں آئے گا،زلزلے سے لاہوردوحصوں میں تقسیم ہوجائے گا،لاہورتھرسٹ کازلزلہ 10ریکٹراسکیل تک آنے کاامکان ہے،ہزارچھوٹے بڑے زلزلوں کے بعد بڑازلزلہ آئے گا۔انہوں نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان میں تین بڑے پہاڑی سلسلے مشہورہیں ۔جن میں سب سے بڑاپہاڑی سلسلہ کوہ قراقرم ، دوسرا کوہ ہمالیہ اور تیسرا کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ ہے۔تاہم پنجاب کی طرف زلزلوں کازیادہ رجحان کوہ ہندوکش کی پٹی کی وجہ سے ہے۔ہندوکش پہاڑی سلسلہ ایران سے شروع ہوکرہرات سے افغانستان میں داخل ہوجاتا ہے۔حیران کن امریہ ہے کہ تینوں بڑے پہاڑی سلسلے گلگت بلتستان میں جگوٹ کے مقام پرآکرملتے ہیں۔انہیں جگوٹ جنکشن کے نام سے پکارا جاتا ہے۔اسی طرح کوہ سلیمان اورچمن فالٹ کاکنکشن کوہ ہندوکش سے جڑاہواہے۔انہوں نے نکشاف کیا کہ لاہورکی ارضیاتی تقسیم ایک زلزلہ سے ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کوہ ہندوکش سے زلزلہ آکرلاہورتھرسٹ کے نام سے نیاپہاڑی سلسلہ بنائے گا۔جس کیلئے ہولوسین ٹائم پیریڈ دیاگیاہے۔ہولوسین کاٹائم پریڈ سے مرادآج سے شروع ہوکرایک ہزارسال تک کے عرصے کوکہتے ہیں۔زلزلہ کوہ ہندوکش کی پٹی سے شروع ہوکراسلام آباد، سرگودھا، کرانہ ہلز، سانگلہ ہلزسے ننکانہ ، شیخوپورہ، لاہور،قصور سے انڈین گجرات تک جاسکتاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close