تعلیم و ٹیکنالوجی

دھات کے بنے برتن میں پانی پینے کے انسانی صحت کیلئے ایسے فوائد

ہمارے بزرگ تانبے کے برتنوں میں کھایا کرتے تھے اور ان سے بیماریاں دور رہتی تھیں۔پھر وقت گزرتا گیا اور لوگوں نے شیشے اور پلاسٹک کے برتنوں کا استعمال شروع کردیا اور اب مختلف طرح کی بیماریاں ہمارے سامنے ہیں۔آئیے آپ کو تانبے کے برتنوں میں کھانے اور پینے کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔
جوڑوں کے درد کے لئے
اگر آ پ جوڑوں کے درد کی وجہ سے پریشان ہیں تو درد والی جگہ پر تانبے کے زیورات پہنیں،درد کم ہونے لگے گا۔اس کی سائنسی توجیہہ تو پیش نہیں کی جاسکی لیکن اس طریقے کو آزمودہ مانا جاتا ہے۔
نظام انہضام کے لئے
اگر آپ تانبے کے گلاس میں پانی پئیں گے تو آپکانظام انہضام درست طریقے سے کام کرے گا۔تانبے کی مخصوص مقدار جسم میں جانے سے معدے کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں اور فضلہ تیزی سے معدے سے نکل کر آنتوں کی طرف جائے گا۔اس کے علاوہ تانبے کی وجہ سے معدے کے بیکٹیریا ختم ہوتے ہیں تاہم آپ کو بہت زیادہ پانی تانبے کے برتن میں نہیں پینا چاہیے۔
تھائیرائیڈ گلینڈ کے لئے
اگر جسم میں تانبے کی مقدار کم ہوجائے تو تھائیرائیڈ کا مسئلہ پیدا ہوجاتا ہے۔اگر آپ تانبے کے برتن میں پانی پئیں گے تو ہارمونز کا بیلنس رہے گا جس سے تھائیرائیڈ کا مسئلہ حل ہوجائے گا۔
دماغ کے لئے
اگر آپ سستی اور کاہلی محسوس کرتے ہیں تو تانبے کے برتنوں میں کھانا پینا شروع کردیں۔تانبے کی وجہ سے آپ کا دماغ تیز ہوجائے گا اور سستی کم ہونے لگے گی۔ہمارا دماغ زیادہ تر مائیلین کے غلاف پر مشتمل ہے اور کاپر کی وجہ سے یہ تیزی سے کام کرتا ہے۔
جگر کے لئےٍ
جگر پر موجود زہریلے مواد کے لئے تانبا بہت ہی مفید ہے ۔اس میں پانی کے استعمال سے جگر اچھے طریقے سے کام کرتا ہے۔
دل کی مضبوطی
امریکی ادارہ زراعت کا کہنا ہے کہ کاپر کے استعمال سے دل کی عضلات مضبوط ہوتے ہیں اور وہ بہتر طریقے سے کام کرتا ہے۔اس کی وجہ سے دل کی بند شریانیں کھلنے میںمدد ملتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close