تم نے کپڑے صحیح نہیں پہنے، ٹیچر کے اعتراض پہ طالبہ نے بھری کلاس میں ۔۔۔۔۔
امریکی کارنیل یونیورسٹی میں ایک طالبہ اپنے تھیسز کی پریزنٹیشن کی تیاری کر رہی تھی کہ ایک روز اس کی ٹیچر نے مختصر کپڑے پہننے پر اسے تنقید کا نشانہ بنا دیا، جس پر پریزنٹیشن کے روز اس طالبہ نے احتجاجاً ایسا کام کر ڈالا کہ کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا۔ میل آن لائن کے مطابق ایک روز لیٹیشا چئی نامی طالبہ کلاس میں شارٹس پہن کر آ گئی جو شارٹس سے بھی مختصر تھے۔ اس پر اس کی پروفیسر رابیکا میگر نے کہا کہ ”تمہارے شارٹس بہت چھوٹے ہیں، تمہیں قدرے مناسب لباس پہن کر آنا چاہیے تھا۔ پریزنٹیشن میں لوگ تمہارے تھیسز کے لیے آ رہے ہیں، تمہارا جسم دیکھنے کے لیے نہیں۔“اس واقعے کے ایک ہفتے بعد تھیسز کی پریزنٹیشن ہونے جا رہی تھی۔ جب لیٹیشا پریزنٹیشن کے لیے آئی تو اس نے کمرے میں اپنا تمام لباس اتار دیا اور تمام ٹیچرز اور طلبہ کے سامنے برہنہ ہو گئی۔لیٹیشا کے اس احتجاج پر اس کے ساتھی طلبہ کا کہنا ہے کہ ”اگرچہ ہم احتجاج میں اپنی کلاس فیلو کی حمایت کرتے ہیں لیکن ٹیچر نے ایسا کچھ غلط نہیں کہا تھا، ٹیچر نے جو بات کہی وہ ایک خاص پس منظر کی حامل تھی۔ ٹیچر کا مطلب یہ تھا کہ جب کسی کو عوامی جگہ پر لوگوں سے مخاطب ہونا ہو تو اسے مناسب لباس پہننا چاہیے۔ لیٹیشا یہ بات سمجھ نہیں سکی اور اس پر احتجاجاً برہنہ ہو گئی۔