تعلیم و ٹیکنالوجی

پاکستان میں عید کا چاند کب نظر آئے گا، عید کس تاریخ کو ہوگی ؟ ماہرِین فلکیات کی اہم پیشگوئی

ماہرین فلکیات کے مطابق پاکستان میں یکم شوال المکرم کا چاند 15 جون کو نظر آنے کا غالب امکان ہے جس کے باعث عید الفطر 16 جون کو منائی جائے گی۔15 جون کو چاند نظر آنے کے امکان کے باعث پاکستان میں رمضان المبارک کے روزوں کی تعداد ممکنہ طور پر 30 ہوگی۔
شعبہ فلکیات جامعةالرشید کراچی کے مطابق شوال المعظم کے چاند کی پیدائش عالمی معیاری وقت کے مطابق بروز بدھ 15 جون 2018 کو 19:43 GMT/UT پر اور پاکستانی معیاری وقت کے مطابق بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب 00:43 پر ہوگی۔ پورے ایشیا سمیت اکثر دنیا میں اس روز کا چاند ، سورج سے پہلے غروب ہوجائے گا یا اس کی سطح الارضی ولادت ہی غروبِ آفتاب کے بعد ہوگی۔
جمعرات 14 جون ( پاکستان میں 29 رمضان) کے چاندکے احوال :
اکثر قدیم وجدید تحقیقات کے مطابق اس روز60عرضِ شمالی وجنوبی کے مابین جن علاقوں میں چاند نظر آنے کا بالکل واضح امکان ہے وہ یہ ہیں:
(1 )اکثر وسط مغربی افریقا (2 )اکثر جنوبی امریکا (3 )پورا وسطی امریکا (4 )اکثر ریاست ہائے متحدہ امریکا
برنارڈ یالپ برطانیہ اور ICOP کے بانی شوکت عودہ اردن وغیرہ نے60عرضِ شمالی و جنوبی کے مابین جن علاقوں میں خالی آنکھ (Naked eye) سے چاند نظر آنے کا معمولی یا انتہائی معمولی امکان ظاہر کیا ہے، وہ یہ ہیں
(1 ) جنوبی ایشیا کا کافی حصہ بشمول انتہائی جنوبی پاکستان و جنوبی انڈیا (2 ) اکثر افریقا (3 )انتہائی جنوب مغربی یورپ (4 ) اکثر کینیڈااس روز پاکستان میں چاند نظر آنے کے بارے میں خصوصی تفصیل یہ ہے : اکثر معیاراتِ رو¿یتِ ہلال حتیٰ کہ ملائیشیا کے ڈاکٹر الیاس کے تینوں معیارات کے مطابق اس روزپاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان نہیںبعض معیارات کے مطابق صرف انتہائی جنوبی پاکستان میں اس روز چاند نظر آنے کا امکان تو ہے لیکن انتہائی معمولی و مشتبہ سا، الغرض جمعرات 29رمضان (14 جون) کو پاکستان میں چاند نظر آنے کا امکان تقریباً نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close