تعلیم و ٹیکنالوجی

مصنوعی روشنیاں انسانی صحت کےلیے نقصان دہ

ہالینڈ میں لائیڈن یونیورسٹی میڈیکل سینٹر کے ماہرین کی جانب سے چوہوں پر کیے گئے تجربات میں انہیں قدرتی سورج کی روشنی اور پھر مصنوعی بلب وغیرہ کی روشنی میں رکھا گیا لیکن انہیں اندھیرے میں نہیں رکھا گیا.

یہ سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا تو معلوم ہوا کہ چوہوں کا دماغ بری طرح متاثر ہوا اور ان کی ہڈیاں اور پٹھے کمزور ہونے لگے جب کہ چوہے بڑی تیزی سے جراثیم کے شکار ہونے لگے اور ان کے بدن کا دفاعی نظام پر کمزور ہونے لگا.

محققین کے مطابق دن اور رات کے قدرتی چکر میں مداخت کے نتیجے میں جسم کمزور ہونے لگتا ہے،انہوں نے کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ گھروں کو روشن کرنے والی روشنیوں سے کوئی نقصان نہیں ہوتا یا صحت متاثر نہیں ہوتی، لیکن یہ درست نہیں.

تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگر قدرتی عمل کو بحال کردیا جائے تو جسم پر مرتب ہونے والے منفی عناصر ختم ہونے لگتے ہیں اور صحت بہتر ہوجاتی ہے.

واضح رہے کہ تحقیق میں مشورہ دیا گیا ہے کہ مصنوعی روشنیوں میں رہنے کے حوالے سے بزرگ اور کمزور افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close