ایمیزون کے بانی جیف بیزوس دنیا کی تیسری امیر ترین شخصیت
جیف بیزوس ایمزون کے 18 فیصد حصص کے مالک ہیں اور فوربز کے اندازے کے مطابق ان کے اثاثوں کی مالیت 65 ارب ڈالر سے زائد ہوگئے ہیں۔
ایمزون کی کل آمدن ماہرین کے اندازوں سے زیادہ رہے اور دوسری سہ ماہی میں گذشتہ سال کے 30.4 ارب ڈالر سے اس میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔
ای کامرس کے اس بڑے کاروباری ادارے کا منافع سنہ 2015 کے نو کروڑ 20 لاکھ ڈالر سے بڑھ کر 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر رہا ہے۔
فوربز کے اندازوں کے مطابق جیف بیزوس کی دولت مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹ کے 78 ارب ڈالر اور زارا کے بانی امنسیو اورٹیگا کے 73 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئے ہیں۔
رواں سال فروری سے ایمزون کے حصص میں 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ایمزون کی پرائم رکنیت جس میں سالانہ فیس کے ساتھ بلامعاوضہ اشیا کی ترسیل کی سہولت فراہم کی جاتی ہے، اس نے بین الاقوامی سطح پر بہت زیادہ منافع بخش رہی ہے۔
جون میں ایمزون نے انڈیا میں پرائم متعارف کروایا تھا تاکہ اس بڑی منڈی تک رسائی حاصل ہوسکے۔
جیف بیزوس کا کہنا کہنا ہے کہ ’گذشتہ چند ماہ ایمزون کے لیے بہت مصروف رہے، خاص طور پر انڈیا میں جہاں ہم نے نئی (ایمزون ویب سروسز( ریجین متعارف کروایا، بلامعاوضہ ترسیل کے ساتھ پرائم متعارف کروایا، اور جلد ہی پرائم ویڈیو کا اعلان کیا۔ جس کے ذریعے انڈیا میں پرائم ممبرز ایمزون کی اوریجنل سیریز اور فلموں تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں، جس میں انڈیا کے بہترین تخلیق کاروں اور باصلاحیت افراد کو مواد شامل ہوگا۔‘