تعلیم و ٹیکنالوجی

ترک وزیر خارجہ نے پاک ترک سکولوں کی بندش کامطالبہ کردیا

ترک وزیرخارجہ میولت کووسوگلونے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی جس دوران دونوں ممالک کے باہمی تعلقات ،باہمی دلچسپی کے مشترکہ اموراور خطے میں ہونیوالے حالیہ پیشرفتوں پر تبادلہ خیال کیا ۔ اس دوران ترک مہمان نے ملک میں ہونیوالی بغاوت کی ناکام کوشش میں فتح اللہ گولن کے کردار اور آئندہ کیلئے ایسے کسی واقعے کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانیوالے اقدامات سے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ ترک وزیرخارجہ نے پاکستان میں چلنے والے پاک ترک سکول فوری طورپر بند کرنے یاکم ازکم امریکہ میں موجود ترک رہنمافتح اللہ گولن کی فاﺅنڈیشن سے لے کر سرکاری کنٹرول میں کرنے کامطالبہ کردیا۔
یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ خیبرپختونخواحکومت سکولوں کی بندش سے انکار کرچکی ہے جبکہ عمران خان نے بھی سکولوں کی بندش کو زیرتعلیم بچوں کے کیریئرتباہ کرنے کے مترادف قراردیتے ہوئے اس کی مخالفت کی تھی ۔

بعدازاں پاکستانی ہم منصب کیساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترک وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ پاکستان ہمارا دوسراگھرہے ،ملک میں بغاوت کی کوشش کرنیوالوں کو کٹہرے میں کھڑا کریں گے ،پاکستان کیساتھ بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں تعاون جاری رکھیں گے ،دونوں ممالک دہشتگردی سے متاثر ہیں ۔

سرتاج عزیز کاکہناتھاکہ پاکستان کی حکومت اور عوام ترکی کیساتھ کھڑے ہیں ،ترک عوام نے جمہوریت کیخلاف بغاوت کو ناکام بنایا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close