تعلیم و ٹیکنالوجی
امریکی کمپنی کو مسافر خلا میں لیجانے کی اجازت مل گئی
ڈھائی لاکھ ڈالر میں ٹکٹ کی فروخت شروع ہو گئی۔ریچرڈ برینسن کی سپیس کمپنی خلاءمیں سیاحوں کو سفر کروانے والی پہلی کمپنی بن گئی۔ فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن نے خلائی جہاز کا مکمل معائنہ کرنے کے بعد لائسنس جاری کیا ہے۔ اس خلائی جہاز میں ایک وقت میں چھ مسافر سفر کر سکیں گے۔ دو پائلٹ کے ساتھ ساتھ جہاز میں عملے کے ارکان کے لیے بھی جگہ ہے۔ جہاز میں ایک سیٹ کی قیمت ڈھائی لاکھ ڈالر طے کی گئی ہے۔ پہلی پرواز اگلے سال کے شروع میں خلاءمیں جائے گی۔