ایپل، گوگل اور امیزون سب سے زیادہ تین قابل قدر برانڈز قرار پائے
ایپل، گوگل اور امیزون کو دنیا میں سب سے زیادہ تین قابل قدر برانڈز قرار دے دیا گیا۔ اس کا انکشاف ایک سالانہ رپورٹ میں کیا گیا ہے، جس میں زور دیا گیا ہے کہ امریکی ٹیک کمپنیوں کو غلبہ حاصل ہے۔ انٹر برانڈنےجو مالیاتی کارکردگی اور برانڈ کی طاقت جیسے عوامل کی بنیاد پر ہر برانڈ کو ایک ڈالر کی قدر اسائن کرتی ہے۔ 2018ء میں ایپل کو214ارب ڈالر کی برانڈ ویلیو کے ساتھ پہلا درجہ دیا ہے۔ اگست میں ایپل ایک ٹریلین ڈالر کی ویلیو ایشن کے ساتھ پہلی پبلک کمپنی بن گئی۔ انٹر برانڈ کی بیسٹ گلوبل برانڈز رپورٹ کے مطابق ایپل اور گوگل چھ سال سے متواتر چوٹی کے دو درجے کے حامل ہیں، جبکہ فیس بک5سال تک تیز ترین نمو کے حامل برانڈ کی حیثیت رکھنے کے بعد2018ء میں ایک درجہ کمی کے ساتھ9ویں نمبر پر آگئی۔ دریں اثناء2017ء میں ٹاپ100تشکیل دینے والے برانڈز میں جو اس سال خارج کردیئے گئے۔ لٹیسلا، تھامسن رائٹرز موئٹ اور چنڈن کے علاوہ سمر نوف شامل ہیں۔ انٹر برانڈ کے چیف ایگزیکٹو چارلس ٹریویل نے کہا ہے کہ وہ برانڈز سب سے زیادہ کامیاب ہیں جنہوں نے تبدیلیوں اور کسٹمرز کی توقعات کا کامیاب جواب دیا۔ آج ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہاں صارفین پہلے کے مقابلے میں زیادہ طاقت کے حامل ہیں۔ امیزون، سپوٹی فائی اور نیٹ فلکس بہت ہی ذاتی طریقوں سے اس دور میں ہماری زندگیوں کو بہتر بنانے کے حوالے سے سبقت کے حامل ہیں۔ 2018ء کے لئے چوٹی کے سب سے قابل قدر برانڈز میں ایپل (214ارب ڈالر) گوگل (155ارب ڈالر) امیزون (101ارب ڈالر) مائیکرو سوفٹ (93ارب ڈالر) کوکا کولا(66ارب ڈالر) سام سنگ(60ارب ڈالر) ٹویوٹا(53ارب ڈالر) مرسڈیز بینز (49ارب ڈالر) فیس بک (45ارب ڈالر) اور میکڈونل (43ارب ڈالر) شامل ہیں۔