ایک سوئی کے ذریعے مردانہ کمزوری دور کرنے کا طریقہ
خواتین چہرے کی جھریوں کا خاتمہ کرنے اور حسین دِکھنے کے لیے بوٹاکس (Botox)کرواتی ہیں جس میں سوئی کے ذریعے ان کی جلد میں کچھ مواد داخل کیا جاتا ہے۔ اب ان سوئیوں کے ذریعے مصر کے سائنسدانوں مردانہ کمزوری کا علاج دریافت کرنے میں لگے ہوئے ہیں اور انہیں خاطرخواہ کامیابی بھی مل چکی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق مصر کی قاہرہ یونیورسٹی کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر بوٹاکس کی سوئیوں کے ذریعے مردانہ عضو مخصوصہ کی جڑ کے پٹھوں کو پرسکون کر دیا جائے تو عضو مخصوصہ میں خون کی گردش بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے اور مردوں کو عضو کی ایستادگی کے مسئلے سے نجات مل جاتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ ”اب تک ہم نے جانوروں اور مردوں پر اس کے تجربات کیے ہیں جن کے حیران کن نتائج سامنے آئے۔ ہم نے دیکھا کہ جن مردوں کے جسم کے اس مخصوص حصے کا بوٹاکس کیا گیا ان کے عضو مخصوصہ میں خون کی گردش 50فیصد سے زیادہ تیز ہو گئی۔ان تمام مردوں کی عمر 45سال سے زائد تھی اور وہ عضو کی ایستادگی کے شدید مسئلے سے دوچار تھے۔اس نئی دریافت پر ردعمل دیتے ہوئے برسٹل یورالوجی ایسوسی ایٹس کے پروفیسر راج پرساد کا کہنا تھا کہ ”یہ بوٹاکس کا انتہائی دلچسپ استعمال ہے، اگرچہ اسے کہیں بھی استعمال کریں تو اس کے مضراثرات ہو سکتے ہیں۔بہرحال مردانہ کمزوری کا یہ طریقہ علاج ممکنہ طور پر مستقبل میں دنیا بھر میں رائج ہو سکتا ہے۔“