پاکستان سمیت دنیا بھر میں یوٹیوب سروس عارضی معطلی کے بعد بحال
مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن یوٹیوب کی سروس چند گھنٹے تک معطل رہنے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں بحال ہوگئی۔ صارفین کو رات سے یوٹیوب استعمال کرنے میں دشواری کا سامنا تھا اور یوٹیوب ایپ کھولنے پر ’500 internal server error‘ کا پیغام موصول ہو رہا تھا۔
سروس کی معطلی پر متعدد صارفین نے ٹوئٹر پر اپنی شکایات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب صارفین نے مزاحیہ میمز بھی شیئر کیں اور ساتھ ہی کمپنی کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔ یوٹیوب نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر یوٹیوب، یوٹیوب ٹی وی اور یوٹیوب میوزک سروس معطل ہونے کی شکایت سے آگاہ کرنے پر صارفین کا شکریہ ادا کیا۔
ساتھ ہی یوٹیوب نے سروس معطلی سے صارفین کو ہونے والی دشواری پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔ یوٹیوب کی سروس پاکستان سمیت دنیا بھر میں اب بحال ہوچکی ہے اور صارفین اپنی پسندیدہ ویڈیوز سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔