سام سنگ کا نیا فون کیسا ہوگا، تفصیلات سامنے آگئیں
نیویارک: اسمارٹ فون بنانے والی کمپنی سام سنگ کے نئے ماڈل کی تصاویر انٹرنیٹ پر لیک ہوگئی جس کے مطابق نیا سیٹ فولڈ ایبل ہوگا۔ اطلاعات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
موبائل فونز پر نظر رکھنے والی غیر ملکی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ سام سنگ کا نومبر میں آنے والا اسمارٹ فون فولڈ ایبل (مڑنے) کی سہولت سے آراستہ ہوگا جسے کتاب کی طرح بند کیا جاسکے گا اور سب سے دلچسپ بات یہ ہے کہ اس فون میں 2 اسکرین ہوں گی۔
دوسری جانب کمپنی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے کہ نومبر کے ماہ میں ہونے والی سالانہ سام سنگ ڈؤیلپر کانفرنس میں نیا سیٹ متعارف کرایا جائے گا جو اب تک کا منفر سیٹ ہوگا۔
اس ضمن میں کمپنی کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک اینیمیٹڈ ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں نئے ہینڈ سیٹ سے متعلق کسی بھی قسم کا اشارہ نہیں دیا گیا۔
The crossroads between the present and the future – Samsung Developer Conference is where you’ll meet the knowledge needed to stay on tech’s cutting edge. #SDC18
Learn more: https://t.co/t66edOWIUi pic.twitter.com/bDZHuZVWee— Samsung Mobile (@SamsungMobile) October 18, 2018
یاد رہے کہ سام سنگ اس سے قبل فولڈ ایبل سیٹ متعارف کرانے کا اشارہ دے چکا ہے، ایک ماہ قبل چیف ایگزیکٹو آفیسر کا کہنا تھا کہ ’ہم فولڈ ایبل فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتے ہیں جو اس سال کے آخر تک متعارف کرائے جائیں گے۔
واضح رہے کہ سانس فرانسسکو میں رواں سال 7 نومبر کو ڈؤیلپر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں سام سنگ کے نئے موبائل اور دیگر اشیاء بھی متعارف کرائی جائیں گی۔
سام سنگ کے نئے سیٹ کے بارے میں مزید کوئی تفصیلات سامنے نہیں آسکیں مگر ٹیکنالوجی پر نظر رکھنے والے ماہرین کا مانناہے کہ کمپنی اس بار صارفین کو متاثر کرنے کے لیے کچھ منفرد خصوصیات سامنے لانے کا ارادہ رکھتی ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے۔