تعلیم و ٹیکنالوجی

گوگل سرچ ہسٹری صاف کرنا اب آسان ہوگیا

گوگل نے اپنے سافٹ وئیر میں تبدیلیاں کرتے ہوئے سرچ ہسٹری کو ڈیلیٹ کرنے کے ساتھ اہم پرائیویسی کنٹرول کو تلاش کرنا آسان بنا دیا ہے۔ گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ پر بتایا گیا کہ صارفین کے لیے مینیو کو اپ ڈیٹ کرکے انہیں سرچ ہسٹری ریویو اور ڈیلیٹ کرنے کی سہولت گوگل سرچ کے اندر ہی فراہم کردی گئی ہے۔

اس سے قبل صارفین کو گوگل اکاﺅنٹ کے اندر جاکر ڈیٹا کو اپنی مرضی کے مطابق کنٹرول کرنا پڑتا تھا۔

نئی تبدیلیوں کے بعد اب صارفین گوگل کی اشتہاری سیٹنگز کے مینیو کو دیکھ اس معلومات کا انتخاب کرسکتے ہیں جو کہ گوگل آپ کے بارے میں ایکٹیویٹی کنٹرولز میں محفوظ کرتا ہے۔

یہ فیچرز فی الحال ڈیسک ٹاپ اور موبائل ویب کے لیے متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ میں گوگل ایپ میں انہیں آئندہ چند ہفتوں میں اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔

گوگل کے مطابق اگلے سال اس سیٹنگ کو میپس تک توسیع دی جائے گی، جس کے بعد دیگر گوگل پراڈکٹس کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔

کمپنی کا کہنا تھا کہ صارفین کے لیے براہ راست گوگل پراڈکٹس کے اندر پرائیویسی کنٹرولز تک رسائی اور انہیں تبدیل کرنے کا اختیار انہیں پرائیویسی کو محفوظ بنانے میں مدد دے گا۔

اس سے قبل رواں سال ستمبر میں گوگل کو اس وقت شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا جب یہ رپورٹ سامنے آئی کہ جب صارفین کسی بھی گوگل سروس جیسے جی میل پر لاگ ان ہوتے ہیں، تو کروم خودکار طور پر صارفین کی اجازت کے بغیر براﺅنگ ڈیٹا کو جمع کرنے لگتا ہے۔

گوگل کی جانب سے لاگ ان میں یہ تبدیلیاں گزشتہ دنوں کروم میں کی جانے والے نئے اضافے میں کی گئی تھیں اور صارفین کو ان سے آگاہ بھی نہیں کیا گیا۔

اس کے بعد گوگل نے کروم براﺅزر میں تبدیلیاں لانے کا وعدہ کیا تھا جس پر اب عملدرآمد ہورہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close