تعلیم و ٹیکنالوجی
وفاقی حکومت کا آج چار بڑے شہروں میں موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ
اسلام آباد: وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھر ی نے کہا ہے کہ آج صبح 8 بجے سے لیکر شام 6 بجے تک لاہور، اسلام آباد، گوجرانوالہ اور راولپنڈی میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔ تفصیلات کے مطابق فواد چودھری نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، صوبائی دارالحکومت لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں موبائل فون سروس بند رہے گی۔
واضح رہے کہ آسیہ مسیح کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ملک میں جاری موجودہ صورتحال کے پیش نظر گزشتہ دو روز سے ملک کے مختلف علاقوں میں وقفے وقفے سے موبائل سروس معطل کی جاتی رہی ہے لیکن اب حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر چاربڑے شہروں میں موبائل سروس بند کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔