تعلیم و ٹیکنالوجی

جدید سولر پینل بجلی بھی پیدا کرے اور سورج کو حرارت بھی لوٹائے

کیلی فورنیا: سائنس دان ایسا سولر پینل بنانے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو نہ صرف شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرسکتا ہے بلکہ اس دوران سسٹم سے خارج ہونے والی حرارت کو خلا میں بھیجنے کی بھی صلاحیت سے مالا مال ہے۔

سولر پینل کے ذریعے سورج سے نکلنے والی حرارت کو برقی توانائی میں تبدیل کر کے سستی بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔ سورج سے خام مال (شمسی توانائی) مفت میں لے کر بجلی پیدا کرنے والے سائنس دان اب شمسی نظام کو کچھ واپس لوٹانا چاہتے ہیں اس کے لیے امریکا میں سائنس دانوں نے انوکھا تجربہ کیا۔

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی اسٹین فورڈ یونیورسٹی کے تحقیق کاروں نے ایک نئی قسم کا سولر پینل ایجاد کیا ہے، یہ سولر پینل سورج کی روشنی کو جذب کر کے بجلی پیدا کرسکے گا جیسا کہ ایک عام سولر پینل بھی کرتا ہے لیکن جدید پینل ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے حرارت واپس خلا میں لوٹانے کا کام بھی انجام دے گا۔

Solor 2

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اس سسٹم سے برقی توانائی حاصل کی جائے گی اور حرارتی توانائی کو بچایا جائے گا۔ یہ دو طرفہ نظام ہے جس میں ایک جانب سورج کی حرارت کو بجلی پیدا کرنے میں استعمال کرلیا جائے گا تو دوسری جانب ماحول میں حرارت کی کمی نہ ہوجائے اس کے لیے سسٹم سے خارج ہونے والی حرارت (جو عموماً ضائع ہو جایا کرتی تھی) کو سورج کی جانب واپس لوٹا دے گا۔

یہ سولر پینل Radiative Cooling  کی طرز پر کام کرے گا جس میں کسی بھی مادے سے خارج ہونے والی حرارت انفراریڈ شعاعوں میں تبدیل ہوجاتی ہیں جیسا کہ انسانی جسم بھی یہی کام سر انجام دیتا ہے۔ اس طرح ایکو سسٹم اپنی اصل حالت میں برقرار رہ سکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close