مائیکرو سافٹ کی ترجمہ کرنے کی ویب سائٹ
سوشل میڈیا پر اس ترجمے کی نشاندہی کے بعد کمپنی نے اپنی اس غلطی پر معافی مانگی لیکن بعض صارفین نے کہا کہ صرف معافی ہی کافی نہیں ہے اور حکام کو اس امریکی کمپنی کے خلاف کارروائی کرنی چاہیے۔
بعض افراد کا کہنا تھا کہ مائیکرو سافٹ کی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کر دینا چاہیے۔
شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ آئی ایس آئی ایس کا عربی میں مخفف داعش ہے۔
خلیج نیوز کے مطابق سعودی عوام اس ترجمے سے بہت ناراض ہوئی اور اُس نے مائیکرو سافٹ کی مصنوعات کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ بعض افراد کا کہنا ہے کہ اُن کے ملک کو دشمن نے دہشت گردی سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔
سعودی عرب میں مائیکرو سافٹ کے نائب صدر ممدو ناجر نے ٹویٹ کی ہے کہ یہ واقعے ’ایک غیر دانستہ غلطی ہے‘۔ ’مائیکرو سافٹ کے ملازم کی حیثیت سے میں ذاتی طور پر سعودی عوام سے معافی مانگتا ہوں۔‘
اطلاعات کے مطابق ناجر نے ہفنگٹن پوسٹ کو بتایا کہ اس غلطی کی وجہ ’ممکنہ طور کراؤڈ سورس یا صارفین کی مدد والا ترجمہ ہے ‘ جس میں صارفین متبادل ترجمعے تجویز کر سکتے ہیں۔
گو کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے معافی کو مثبت اقدام سمجھا جا رہا ہے اور بعض سعودی اس سے متفق بھی ہیں۔
لیکن دوسری جانب ایک اور صارف کا کہنا ہے کہ اگر کسی دوسرے ملک کے لیے اتنی متنازع بات کی جاتی تو پوری دنیا کو الٹ دیا جاتا۔