تعلیم و ٹیکنالوجی

فیس بک کی اشتعال انگیز تبصرے روکنے کی تیاری

فیس بک پر ڈیٹا پرائیوسی اور  جعلی خبروں کے علاوہ ایک بڑا مسئلہ تبصروں کے ذریعے نفرت انگیز اور نامناسب الفاظ سے جذبات مجروح کرنا ہے لیکن اس سے بچنے کا حل بھی فیس بک متعارف کرارہی ہے۔

برطانوی جریدے ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کا نیا میوٹ (mute) فیچر اس وقت آزمائشی مراحل میں ہے جس کی مدد سے صارفین کو سہولت ہوگی کہ وہ تبصروں میں ان جملوں اور الفاظ پر پابندی لگا سکیں جو جذبات مجروح کررہے ہوں یا اشتعال انگیزی کا باعث ہوں۔

نیچے دی گئی تصویر سے معلوم ہوتا ہے کہ ممکنہ طور پر فیس بک پر صارفین کے لیے تبصروں میں لکھے گئے جملوں اور الفاظ پر پابندی لگانے کے لیے دائیں جانب میوٹ فیچر دستیاب ہوگا جہاں ban these words کا آپشن موجود ہوگا۔

ممکنہ طور پر فیس بک کے میوٹ فیچر کی جھلک—.ٹوئٹر فوٹو 

 حالانکہ ناپسند تبصرے جن پر پابندی لگائی جائے گی اسے صرف پوسٹ والا صارف اور جس نے تبصرہ کیا ہوگا اسے واضح ہوگا کہ کس جملے یا الفاظ کو میوٹ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ میوٹ فیچر کی سہولت انسٹاگرام میں موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close