تعلیم و ٹیکنالوجی

جن فونز میں سم کارڈ ہیں وہ بند نہیں ہونگے، پی ٹی اے

پاکستاں ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے خوشخبری سنادی کہ جن موبائل فونزمیں سم کارڈ موجود ہیں وہ بند نہیں ہوں گے۔ ڈائریکٹرسروسز پی پی ٹی اے طالب ڈوگرنے کہا ہے کہ نان کمپلائنٹ موبائل فونزکو نئے تصدیقی نظام سے منسلک کردیا ہے۔

پی ٹی اے نےعوام کو بڑی زحمت سے بچالیا۔صارفین کےزیرِاستعمال تمام موبائل فون ڈیوائسزسم کارڈ مالک کے نام پررجسٹرڈ کردی گئی ہیں۔پی ٹی اے حکام کہتے ہیں کہ کوئی بھی موبائل فون بند نہیں ہوگا۔

ڈائریکٹرسروسز پی ٹی اے نے کہا ہے کہ نئے تصدیقی نظام سےالیکٹرانک ڈیوائسزکا غیر قانونی استعمال روکنے میں مدد ملے گی،چوری شدہ موبائل فونزکو تلاش کرنا بھی آسان ہوگا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق مارکیٹ میں اسٹاک کی صورت میں موجود موبائل فون ڈیوائسزکی رجسٹریشن 31 دسمبر تک مکمل کرلی جائے گی،

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close