تعلیم و ٹیکنالوجی
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر”ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس” تشکیل
اسلام آباد : ٹاسک فورس ٹیکنالوجی سےعلم معاشیات بڑھانے کے لئے کام کرے گی اس میں سائنسدان، انجینئرز، نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی ہدایت پر ٹیکنالوجی نالج اکانومی ٹاسک فورس تشکیل دے دی گئی جس میں وفاقی و صوبائی حکومتوں ک نمائندے بھی موجود ہوں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاسک فورس قومی ترجیحات کا جائزہ لے کر حل بتائے گی، ٹیکنالوجی ٹاسک فورس میں سائنسدان،انجینئرز،نجی شعبے کے ماہرین شامل ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق ٹاسک فورس کا فیصلہ وزیراعظم ہاؤس میں ہونیوالے اجلاس میں ہوا جس میں اجلاس میں ڈاکٹر عطاالرحمان بھی شریک ہوئے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم عمران خان کی ہدایات پر ریلوے، ہاؤسنگ سمیت کئی شعبوں میں ٹاسک فورس تشکیل دی جاچکی ہے۔