تعلیم و ٹیکنالوجی

انسٹاگرام کا زبردست فیچر متعارف

کیلی فورنیا: سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور موبائل ایپلیکشن انسٹاگرام نے تمام صارفین کے لیے نیا فیچر متعارف کرادیا۔

تفصیلات کے مطابق فیس بک کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام صارفین کو متاثر کرنے کے لیے نت نئے فیچرز متعارف کراتی ہے تاکہ انٹرنیٹ کی دنیا میں راج کو برقرار رکھ سکے۔

انسٹاگرام نے گزشتہ تین ماہ کے دوران اپنے پلیٹ فارم کو بہتر بنانے اور صارفین کو صحت مند تفریح فراہم کرنے کےلیے مختلف اقدامات کیے اور فیچرز متعارف بھی کروائے۔

ٹویٹر کی طرح انسٹاگرام پر بھی فالورز کی تعداد کو اہمیت حاصل ہے اس لیے ماضی میں لوگوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مشہوری کے لیے جعلی فالوورز خریدے بھی تھے تاکہ وہ اپنی آئی ڈی کو آفیشل کرواکے بلیوٹک کا اعزاز حاصل کرسکیں۔

انسٹاگرام نے ایسے تمام اکاؤنٹس کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا اور نشاندہی کے بعد انہیں بند کردیا بعد ازاں کمپنی کی جانب سے ایک نیا فیچر ’کلوز فرینڈ‘ کے نام سے متعارف کرایا گیا۔

اس فیچر کا تعلق شیئرہونے والی اسٹوریز سے تھا جنہیں تمام فالوورز دیکھ سکتے تھے مگر کمپنی نے صارف کو اختیار دیا کہ وہ جس دوست کو بھی اپنی اسٹوری دکھانا چاہیے اُس کی فہرست مرتب کرلے تاکہ ذاتی چیزیں کوئی دوسرا نہ دیکھ سکے۔

اب سے کچھ دیر قبل انسٹاگرام نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر صارفین کے لیے زبردست اعلان کیا اور ایسا فیچر متعارف کرادیا جس کے بارے میں کوئی شنید نہیں تھی یعنی یہ سہولت صارفین کے لیے بڑا سرپرائز ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کمپنی کی جانب سے شیئر ہونے والی اطلاعات کے مطابق انسٹاگرام نے وائس میسج کا فیچر متعارف کرایا جس کو گروپ چیٹنگ کے دوران بھی استعمال کیا جاسکتا ہے۔

View image on Twitter

صارفین کو یہ بھی سہولت دی گئی ہے کہ وہ اگر چاہیں تو اپنے میسج کو حذف بھی کرسکیں گے جس کے لیے انہیں اپنے آڈیو پر کلک کرنا ہوگا اور پھر سامنے ڈیلیٹ یا ٹریش کا آپشن آجائے گا۔ انسٹاگرام کا یہ فیچر موبائل استعمال کرنے والے صارفین استعمال کرسکتے ہیں۔

طریقہ استعمال

چیٹ کی ونڈو میں جائیں اور وہاں موجود مائیک کو دبا کر رکھیں جس کے بعد آڈیو ریکارڈ ہونا شروع ہوجائے گی اور پھر آپ سے جیسی چھوڑیں گے خود ہی دوست کو سینڈ ہوجائے گی، اگر آپ نے دوست کے دیکھنے سے پہلے وائس میسج ڈیلیٹ کردیا تو پھر یہ اُسے بھی نظر نہیں آئے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close