تعلیم و ٹیکنالوجی

ہیکروں نے پورن سائٹ کے صارفین کا بھانڈا پھوڑ دیا

ان اکاؤنٹ ہولڈرز کی تفصیلات اس ویب سائٹ سے منسلک فورم سے چرائی گئی ہیں جہاں پورن کے شائقین اپنے پسندیدہ مناظر اور اداکاروں کے بارے میں تبادلۂ خیال کر رہے تھے۔

خیال کیا جاتا ہے کہ ہیکروں نے وی بلیٹن سافٹ ویئر کی کمزوری سے فائدہ اٹھا کر ڈیٹا چُرایا جو ایسے چیٹ فورموں کو چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

پورن ویب سائٹ بلیزرز کا کہنا ہے کہ انھوں نے نجی معلومات کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

اسے بریزرز کے صارفین کے بارے میں معلومات وجیلانٹی ڈاٹ پی ڈبلیو گروپ نے فراہم کی ہیں جو سافٹ ویئر کی کمزوریوں کی نگرانی کرتے ہیں۔

ڈیٹا بریزرز فورم سے لیا گیا جو اس کے صارفین نے شروع کیا تھا، لیکن ایسا دکھائی دیتا ہے کہ کچھ لوگ جنھوں نے چیٹ فورم کے لیے اندراج کرایا تھا وہ وہی تفصیلات اصل پورن سائٹ پر لاگ اِن ہونے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ یہ ڈیٹا 2013 میں چرایا گیا تھا لیکن یہ منظر عام پر اب آیا ہے۔

سکیورٹی کے تحقیق کار ٹروئے ہنٹ نے تصدیق کی ہے کہ مدر بورڈ پر نشر کیا گیا ڈیٹا درست ہے۔انھوں نے مدربورڈ پر چھپنے والے ایک بیان میں کہا کہ ریلیز کیا گیا ڈیٹا اس بات سے زیادہ شرمناک ہے کہ کسی کے بارے میں یہ پتہ چلے کہ وہ کسی پورن سائٹ کا رکن ہے کیونکہ اس میں صارفین کی گفتگو کو بھی افشا کیا گیا ہے۔

ایک بیان میں بریزرز نے تصدیق کی ہے کہ ڈیٹا کی چوری وی بلیٹن سافٹ ویئر کے ذریعے ہوئی ہے جو فورم کو چلانے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

مسٹر ہنٹ کا کہنا ہے کہ وسیع پیمانے پر استعمال ہونے والا وی بلیٹن سافٹ ویئر اکثر فورم انتظامیہ کی طرف سے اپ ڈیٹ نہیں کیا جاتا جس سے اس کے ہیکروں کے حملے کا شکار ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ حالیہ دنوں میں ہونے والے ڈیٹا چوری کے زیادہ تر واقعات میں کمزوری وی بلیٹن میں ہی پائی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close