تعلیم و ٹیکنالوجی

یاداشت بہتر بنانی ہے تو یہ کام کریں

بھولنے کی عادت سے پریشان افراد کے لئے نئی خوشخبری آگئی، سائنسدانوں نے یاداشت بہتر بنانے کا ایسا طریقہ بتایا کہ ہر کوئی آسانی سے عمل کرسکتا ہے وہ بھی بغیر کسی خرچے کے۔ جی ہاں تازہ ترین تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ نیند کے دوران یاد رکھی گئی باتیں زیادہ عرصے کے لئے یادداشت کا حصہ بن جاتی ہیں، برٹش سائنس فیسٹیول کے دوران پیش کی گئی تحقیق کے مطابق نیند کے دوران جن باتوں کا آپ خیال رکھتے ہیں وہ آپ کی طویل المدت یاداشت کا حصہ بن جاتی ہیں۔

یہ تجربہ انگریزی بولنے والے مقامی یونیورسٹی کے طلبہ پر کیا گیا، جو حال ہی میں ویلز آئے تھے اور وہ اس سے قبل یہاں نہیں رہے تھے۔80 غیر ویلش افراد کو ایک مخصوص وقت کے دوران سونے یا جاگتے رہنے سے پہلے ویلز کی زبان کے کچھ الفاظ سکھائے گئے تھے۔جو افراد سوئے رہے ان میں نئے لفظ سیکھنے کی اضافی صلاحیت دیکھی۔ ایسے افراد جنھوں نے زبان سیکھنے میں ذاتی کوشش کی  ان میں انتہائی بہترین تنائج دیکھے گئے۔عرصہ دراز سے یہ سمجھا جاتا رہا ہے کہ نیند بکھری ہوئی یاداشتوں کے انضمام میں مدد کرتی ہے تاہم یہ پہلی تحقیق ہے جو یہ ظاہر کرتی ہے کہ خیال رکھنے یا پرواہ کرنے کا اثر یاداشت پر کس قدر ہوتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close