تعلیم و ٹیکنالوجی

سام سنگ کے متوقع فون ’گلیکسی ایس 10‘ کی تصویر لیک

سیئول: اسمارٹ فون بنانے والی معروف کمپنی سام سنگ کے متوقع موبائل کی تصویر ایک بار پھر متعارف ہونے سے قبل ہی سامنے آگئی۔

تفصیلات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے ایک بار پھر سام سنگ کمپنی جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موبائل فونز پر نظر رکھنے والے صحافی نے متوقع ماڈل کی تصویر لیک کردی جس کے مطابق سام سنگ کے نئے ماڈل کو ’ گلیکسی ایس 10 پلس‘ کا نام دیا جائے گا۔

غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق سام سنگ نئے موبائل کے تین سیٹس متعارف کرائے گی، جن کی قیمتیں اور فیچرز الگ الگ ہوں گے۔

View image on Twitter

گلیکسی ایس 10 ماڈل رواں برس فروری میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ یہ بھی اطلاع ہے کہ ہواوے بھی نیا ماڈل متعارف کرائے گی جس کو ’میٹ 20 پرو‘ کا نام دیا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق دیگر موبائل کمپنیوں پر سبقت لے جانے کے لیے اس بار سام سنگ ایک نئے اور جدید انداز کا اسمارٹ فون متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

یاد رہے کہ سام سنگ نے وعدے کے مطابق 8 نومبر کو کتاب کی طرف فولڈ ہونے والا موبائل متعارف کرایا جسے ’انفنیٹی فلیکس ڈسپلے‘ کا نام دیا۔

سام سنگ نے اس فون کی اسکرین لچکدار رکھی جس کا سائز 7.3 انچ ہے، اسمارٹ ڈیوائس کو کتاب کی طرح بند کیا جاسکتا ہے جبکہ یہ کھل کر ٹیبلیٹ کی شکل اختیار کرلیتا ہے۔

فولڈ ہونے کے بعد فون کی اسکرین عام موبائلز کی طرح کام کرتی ہے جسے جیب میں آسانی سے رکھا جاتا ہے۔ کمپنی نے فون سے متعلق دیگر معلومات فراہم نہیں کیں تھیں۔

کمپنی کی جانب سے متعارف کرائے جانے والے موبائل میں اسنیپ ڈریگن پراسیسر اور 6 ہزار ایم ای ایچ بیٹری شامل ہے جبکہ اس کی اسکرین 7.3 انچ اور موبائل میں 2 کیمرے ہیں جن میں سے ایک 12 میگا پکسل جبکہ فرنٹ کا رزلٹ 8 میگا پکسل ہے۔

سام سنگ نے نئے سیٹ کی قیمت 1800 ڈالر مقرر کی جو پاکستانی کرنسی کے حساب سے تقریباً ڈھائی لاکھ روپے کے قریب بنتی ہے۔ اس فون کی خرید و فروخت آئندہ سال فروری کے بعد سے شروع ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close