نجی اسکولز جون کی فیس جون میں اور جولائی کی فیس جولائی میں لیں
ڈائریکٹوریٹ آف پرائیوٹ اسکولز نے ہدایت کی ہے کہ نجی اسکولز جون کی فیس جون میں اور جولائی کی فیس جولائی میں لیں۔ یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ جواسکول ایڈوانس فیس مانگے گا،اس کے خلاف سخت ایکشن ہوگا۔
منسوب صدیقی نے مزید بتایا ہے کہ والدین ایڈوانس فیس وصولی کی شکایات ڈائریکٹوریٹ میں دیں۔
گذشتہ روز سندھ میں وزیر تعلیم سید سردار شاہ نے نجی اسکولز کی من مانیوں پران کو تنبیہ کی تھی اور کہا تھا کہ عدالتی حکم پر عملدرآمد کرنا ہے ۔ سندھ اسمبلی میں بات کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ پانچ فیصد سے زائد فیس واپس کرنے کے ساتھ ساتھ۔ دس فیصد غریب بچوں کو تعلیم بھی دینی ہے۔
سردار شاہ نے کہا کہ اسکولز کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں، سندھ حکومت نجی اسکولز کی اسکول شماری کرارہی ہے ۔
وزیرِ تعلیم نے بتایا کہ حکومت کے پاس ریکارڈ میں 12 ہزار اسکول رجسٹرڈ ہیں، نئی اسکول شماری ڈیڑھ ماہ میں مکمل کرلیںگے۔
صوبائی وزیر تعلیم کہتے ہیں کہ اسکولز 10 فیصد مستحق بچوں کو مفت پڑھائیں ۔