صرف آئی فون سیون کے لیے جہاز کے ٹکٹ نہ خریدیں‘
تاہم سنگاپور سے تعلق رکھنے والے دو افراد نے مبینہ طور پر پیسے بچانے اور قطاروں سے آگے نکلنے کا نیا طریقہ تلاش کیا
ان دونوں افراد نے ایک پرواز کے ٹکٹ خریدے تاکہ چینگی ایئر پورٹ پر وہ آئی فون سیون حاصل کر سکیں۔
بعد میں 16 ستمبر کو ان دونوں افراد کو ائیر پورٹ کے قوانین کی خلاف کرنے پر گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ’ان افراد کا سنگاپور سے باہر جانے کا کوئی ارداہ نہیں تھا اس لیے انھیں ایئر پورٹ سے روانگی کے ہال میں بھی نہیں ہونا چاہیے تھا۔‘
ان دونوں افراد کے خلاف محفوظ مقامات اور محفوظ علاقوں کے قوانین کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان افراد پر ایک ہزار سنگاپور ڈالرز جرمانہ عائد کیا گیا ہے اور اگر ان پر جرم ثابت ہو جاتا ہے تو انھیں دو سال تک کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔
پولیس نے دیگر افراد کو بھی ان کے بورڈنگ پاسز کا خریداری کے لیے غلط استعمال کرنے سے منع کیا ہے۔
خیال رہے کہ سنگاپور میں ایپل کا کوئی آفیشل سٹور نہیں ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو موبائل فونز ی تو آن لائن خریدنے پڑتے ہیں یا پھر عام دوکانداروں سے۔
رواں ماہ کے آغاز میں سنگاپور میں آئی فون سیون کی پہلی کھیپ لانچ ہونے کے چند روز بعد ہی فروخت ہوگئی اور وہ گاہک جنھوں نے پہلے سے آرڈر کیے ہوئے تھے تاخیر کی شکایت کر رہے ہیں۔