تعلیم و ٹیکنالوجی

واٹس ایپ نے دلچسپ اور نئے فیچرز متعارف کرا دئیے

واٹس ایپ ایپلی کیشن کی ٹیم نے آفیشل بلاگ پر جاری کئے گئے بیان میں کہا ہے کہ ”جب آپ واٹس ایپ کا استعمال کرتے ہوئے کوئی نئی تصویر یا ویڈیو ریکارڈ کریں گے یا اپنے موبائل میں پہلے سے موجود تصویر یا ویڈیو کو شیئر کرنا چاہیں گے تو خودکار طریقے سے ہی نئے ایڈیٹنگ ٹولز سامنے آ جائیں گے۔

واٹس ایپ ٹیم کے مطابق ” بھلے ہی آپ کسی کے ساتھ اپنی والہانہ محبت ظاہر کرنے کیلئے کسی تصویر پر بڑا سا دل بنانا چاہتے ہیں یا اپنا پسندیدہ ایموجی شامل کریں، کبھی کبھی ایک تصویر ہزاروں الفاظ سے بہتر ہوتی ہے اس لئے اپنے جذبات کے اظہار کیلئے ٹیکسٹ شامل کریں، اور فونٹ کا رنگ اور سٹائل تبدیل کریں۔“

ان سب آپشنز کے علاوہ واٹس ایپ نے سیلفیز اتارنے کیلئے سکرین کو فلیش کے طور پر استعمال کرنے کی سہولت بھی شامل کی ہے اور ویڈیو ریکارڈ کرنے کیلئے زوم ان فیچر بھی شامل کیا ہے جبکہ اب آپ ڈبل ٹیپ کے ذریعے فوری طور پر پچھلے یا اگلے کیمرہ کو سوئچ بھی کر سکتے ہیں۔ یہ اپ ڈیٹ آئی فون اور اینڈرائڈ صارفین کیلئے متعارف کرا دی گئی ہے اور آپ بھی اپنی ایپلی کیشن کو اپ ڈیٹ کر کے ان فیچرز کو استعمال کر سکتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close