Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

پاک فضائیہ کا جے ایف 17 سے طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

اسلام آباد: پاک فضائیہ نے طویل فاصلے تک مار کرنے والے مقامی ساختہ میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا۔  اسمارٹ ویپن جے ایف 17 تھنڈر ملٹی رول لڑاکا طیارے سے فائر کیا گیا، جے ایف 17 تھنڈر کو دن کے ساتھ رات میں بھی طویل فاصلے کے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاک فضائیہ نے جے ایف 17 تھنڈر طیارے سے میزائل فائر کرنے کا کامیاب تجربہ کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ اس کامیاب تجربے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر کو طویل فاصلے کے اہداف کو درست طریقے سے نشانہ بنانے کی صلاحیت حاصل ہوگئی ہے اور مقامی طور پر تیار کردہ میزائل کا کامیاب تجربہ ملکی دفاع میں سنگِ میل ہے۔

ائیرچیف مارشل مجاہد انور خان نے پاک فضائیہ کو عظیم کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ تجربہ قابلِ فخر پاکستانی سائنسدانوں اور انجیئنیرز کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے لیکن دشمن نے جارحیت مسلط کی تو بھر پور جواب دیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close