تعلیم و ٹیکنالوجی

سائبر کرائم کی وجہ سے لڑکیاں زیادہ مشکل کا شکارہیں، ایف آئی اے

کراچی: ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے شہزاد حیدر نے کہا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کا غلط استعمال دنیا کے ہر حصے میں ہوتا ہے، پاکستان میں نوجوان لڑکیاں سائبر کرائم کے حوالے سے زیادہ مشکلات کا شکار رہتی ہیں، موبائل ڈیوائسز اور سوشل میڈیا ایپلی کیشنز درحقیقت کمروں کی کھڑکیوں کی مانند ہیں، جن سے کوئی بھی شخص آپ کی ذاتی اور نجی زندگی میں دخل اندازی کرسکتا ہے، جس کی بنیادی وجہ آپ خود ہیں کیونکہ آپ جانے انجانے لوگوں کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر ایڈ کر لیتے ہیں اور تسلسل سے ان کے ساتھ گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا ہے، اسی دوران وہ تصاویر اور نجی زندگی کے حوالے سے معلومات حاصل کرکے آپ کو ہراساں یا بلیک میل کرتے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے شعبہ نفسیات کے تحت کلیہ فنون و سماجی علوم جامعہ کراچی کی سماعت گاہ میں منعقدہ ایک روزہ سیمینار بعنوان: ’’قیام امن میں نوجوانوں کاکردار‘‘ سے خطاب میں کیا۔ ڈاکٹر روبینہ قدوائی نے کہا کہ ایک پریشان حال شخص کو منفی سوچ گھیرے رہتی ہے جس کی وجہ سے اس کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوتا ہے، تاہم وہ افراد جن کی قوت ارادی مضبوط ہوتی ہے وہ بہت جلد ایسی صورتحال پر قابو پالیتے ہیں کیونکہ ان میں مثبت سوچ زیادہ ہوتی ہے اور وہ اس کے استعمال سے بھی بخوبی واقف ہوتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close