تعلیم و ٹیکنالوجی

فیس بک اور انسٹاگرام کا ویکسی نیشن سے متعلق جھوٹی معلومات کے خلاف سخت اقدام

سماجی رابطے کی سب سے مقبول ویب سائٹ فیس بک اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام نے ویکسی نیشن کے خلاف جھوٹی معلومات پھیلانے پر سخت اقدام اٹھالیا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ میش ایبل کی رپورٹ کے مطابق فیس بک کمپنی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ وہ فیس بک اکاؤنٹ پر موجود اس مواد کے خلاف ضرور کارراوئی کرے گی جو ویکی سنیشن سے متعلق جھوٹی اطلاعات اور افواہیں پھیلا رہے ہیں۔

فیس بک کمپنی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت ان پیجز کو حذف کردیا جائے گا جو کسی بھی ویکسی نیشن جیسے پولیو، ایڈز اور دیگر کے خلاف جھوٹی اطلاعات اور معلومات پھیلا رہے ہوں، خواہ وہ مواد صرف ویب سائٹ پر ہو یا ایپ پر موجود ہو۔

فیس بک کا کہنا ہے کہ ویکسی نیشن کے خلاف ایسے اشتہارات کے مواد کو بھی غیر فعال کردیا جائے گا جو مہم کی رکاوٹ کا باعث بنیں، فیس بک کی تمام تر توجہ ایسے مواد کو پھیلانا ہوگی جس میں تصدیق شدہ معلومات فراہم کی گئی ہوں، اس کے علاوہ جس میں ویکسنیشن کے حوالے سے درست معلومات فراہم کی گئی ہو۔

اس کے علاوہ فیس بک نے پاکستان میں پولیو مہم کے خلاف غلط معلومات پھیلانے والے پیجز کو بند کرنے کی بھی یقین دہانی کرائی ہے جس کے تحت 130 فیس بک اکاؤنٹ بند کردیے گئے ہیں۔

پاکستان میں رواں برس سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کو سوشل میڈیا پر غلط معلومات اور افواہوں کے باعث مشکل کا سامنا کرنا پڑا جس کے باعث پولیو رضاکار بھی متاثر ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں سال کے آخر تک پاکستان سے پولیو کا خاتمہ ممکن

فیس بک پر انسداد پولیو مہم کے خلاف ایسا مواد دیکھا گیا جو جھوٹی معلومات اور افواہوں پر مبنی تھا۔

اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے انسداد پولیو بابر عطا نے ٹوئٹر پیغام میں فیس بک سے درخواست بھی کی کہ فیس بک پر ایسا مواد نہیں ہونا چاہیے جو پولیو کے خاتمے کی مہم میں رکاوٹ کا باعث بنے۔

انہوں نے شکایت کی کہ فیس بک پر پولیو سے متعلق جھوٹی خبروں کے باعث والدین بچوں کو پولیو کے قطرے پلوانے سے انکار کرتے ہیں اور ساتھ ہی پولیو رضا کار بھی اس سے متاثر ہوجاتے ہیں۔

بابر عطا نے اس سلسلے میں باقاعدہ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)، یونیسیف اور فیس بک گلوبل ریگولیٹری کونٹینٹ مینجمنٹ ٹیم کے ساتھ ویڈیو میٹنگ کی جس میں فیس بک نے یقین دہانی کرائی کہ وہ ایسے پیجز کو حذف کردے گا جس میں انسداد پولیو مہم کے لیے جھوٹی معلومات مہیا کی گئی ہو یا پھر اس کو روکنے کے لیے کوئی پروپیگنڈا کیا جارہا ہو۔

انسٹا گرام کا بھی ایکشن

انسٹاگرام بھی فیس بک کی نئی پالیسی کو دیکھتے ہوئے ویکسنیشن کے خلاف جھوٹی اطلاعات اور جھوٹی معلومات کو پھیلانے سے روکنے کے لیے سرگرم ہوگئی ہے۔

اس کے علاوہ انسٹاگرام نے بھی ان تمام ہیش ٹیگز پر پابندی عائد کردی ہے جو ویکسنیشن کے خلاف ہوں جیسے vaccinescauseautism# vaccinescauseaids# ، #vaccinesspreadpolio۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close