کیلی فورنیا کے ووٹروں نے بھنگ کے استعمال کی منظوری دے دی
ان ریاستوں نے بھنگ کی پیداوار اور اس کے استعمال کو 21 سال کی عمر کے افراد کے لیے قانونی قرار دینے کے حق میں ووٹ دیا۔
امریکی ریاست مین کے نتائج کے بارے میں ابھی کچھ معلوم نہیں ہے تاہم ایریزونا نے بھنگ کے تفریحی استعمال کو مسترد کر دیا ہے۔
ادھر فلوریڈا اور شمالی ڈیکوٹا میں لوگوں نے بھنگ کو دوا کے طور پر استعمال کرنے کو قانونی حیثیت دی۔
بھنگ کو کینسر، ایڈز اور ہیپاٹائٹس جیسی بیماریوں کے علاج کے طور پر استعمال کرنا ایک آپشن ہو گا۔
کیلیفورنیا کے لوگوں کا کہنا ہے کہ بھنگ کی فروخت اور اس کی پیداوار پر ٹیکس عائد کرنے سے نوجوانوں کے پروگراموں، ماحولیاتی تحفظ اور قانون کے نفاذ پر مدد ملے گی۔
واضح رہے کہ امریکہ میں بھنگ کی صنعت تیز ترین ترقی کرنے والی صنعتوں میں سے ایک ہے اور کچھ مبصرین کے مطابق سنہ 2020 تک اس کی فروخت 22 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔
دوسری جانب اس منصوبے کے مخالفین کا کہنا ہے کہ اس نے نوجوانوں کے لیے منشیات کے استعمال کا راستہ کھول دیا ہے کیونکہ ٹی وی پر دکھائے جانے والے شوز میں ‘بچے کی صحت اور حفاظت’ کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔
امریکی ریاست میسا چوسٹس میں بھنگ کے استعمال کو قانونی حیثیت دسمبر میں حاصل ہو جائے گی جب کہ کیلی فورنیا میں بھی اس طرح کے ٹیکسیشن اقدامات کیے گئے ہیں۔
کیلی فورنیا وہ پہلی امریکی ریاست تھی جس نے سب سے پہلے سنہ 1996 میں علاج کے لیے بھنگ کے استمعال کو قانونی حیثیت دی تھی۔
امریکہ میں منگل کو فلوریڈا اور شمالی ڈیکوٹا کے رائے دہندگان کی اکثریت نے دواؤں میں بھنگ کے استعمال کو قانونی بنانے کے حق میں ووٹ دیا۔
امریکہ کی متعدد ریاستوں نے ٹیکس، کم سے کم اجرت یا سزائے موت کے معاملات پر عوام کے لیے سوالات کی ایک رینج کو صدارتی انتخاب کے موقع پر استعمال کیا۔