جامعہ کراچی میں کوروناوائرس ٹیسٹ کےلیےلیبارٹری قائم
کراچی: حکومت سندھ نے جامعہ کراچی میں کورونا وائرس ٹیسٹ کے لیے لیبارٹری قائم کردی۔
حکومت سندھ کے ترجمان بیرسٹر مرتضی وہاب نے ٹوئٹ کے ذریعے بتایا کہ سندھ حکومت نے جامعہ کراچی کے انٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بائیوجیکل ریسرچ سینٹر میں کووڈ -19 لیبارٹری قائم کردی ہے۔
#SindhGovt has established a #COVIDー19 laboratory at the International Center for Chemical and Biological Research, Karachi University. It has become functional from today with a capacity of 800 tests a day. pic.twitter.com/3TQc59GKvB
— SenatorMurtaza Wahab (@murtazawahab1) April 23, 2020
مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ اس لیبارٹری میں ایک دن میں 800 کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت موجود ہے جو آج سے ہی فعال ہوچکی ہے۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا کیسز کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہا ہے، اب تک متاثرین کی مجموعی تعداد 10 ہزار 513 ہوچکی ہے جس میں سے 3373 کا تعلق سندھ سے جب کہ صوبے میں اب تک 69 مریض بھی انتقال کر چکے ہیں۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے صوبے میں کورونا کے بڑھتے کیسز پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سندھ میں آج سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں جس میں زیادہ تعداد کراچی کی ہے۔