تعلیم و ٹیکنالوجی

امریکی خلاباز جان گلین 95برس کی عمر میں انتقال کرگئے

امریکہ کے خلا باز اور سابق سینیٹر جان گلین انتقال کرگئے ہیں،  جان گلین گزشتہ ایک ہفتے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ جان گلین نے امریکی ادارے ناسا کے خلائی مشن ایس ٹی ایس مرکری کے دوران طویل عرصہ خلا میں گزارا اور اہم تجربات کئے۔

وہ اٹھارہ جولائی انیس سو اکیس کو امریکی ریاست اوہایو میں پیدا ہوئے تھے، انہوں نے مَسکِنگَم یونیورسٹی سے گریجویشن کیا، وہ ریاست اوہایو سے چھ مرتبہ امریکی سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے ، جان گلین نے پسماندگان میں بیوہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کو سوگوار چھوڑا ہے۔

جان گلین امریکی فوج کے ان سات ٹیسٹ پائلٹوں میں شامل تھے، جنہیں 1959ء میں امریکہ کے پہلے خلا بازوں کے طور پر منتخب کیا گیا تھا۔ ان پائلٹوں کے گروپ کو ‘مرکری سیون’ کے نام سے جانا جاتا تھا اور گلین اس گروپ کے آخری زندہ رکن تھے۔

جان گلین نے 20 فروری 1962ء کو زمین کے گرد چکر لگا کر امریکہ کے پہلے خلاباز بننے  کا اعزاز حاصل کیا، ، انہوں نے یہ چکر ‘فرینڈ شپ سیون’ نامی خلائی جہاز پر تقریباً پانچ گھنٹے میں مکمل کیا تھا۔

گلین نے 1998ء میں خلا میں جانے والے دنیا کے سب سے معمر ترین خلا نورد کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close