جامعہ کراچی نےآن لائن امتحانات کےطریقہ کار کی وضاحت کردی
جامعہ کراچی نےآن لائن سیمسٹرامتحانات لینے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز رجسٹرار کے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق آن لائن امتحانات کے فیصلے کا اطلاق یونیورسٹی سے الحاق شدہ کالجوں کے طلبہ پر بھی ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق رجسٹرار جامعہ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں آن لائن امتحانات کے لیے چار مختلف طریقہ کار کی وضاحت کی گئی ہے جن میں نمبر 1:” دوران سیشن اسسمنٹ، نمبر 2: فائنل امتحانات، نمبر 3: پریکٹیکل/لیب ورک اسسمنٹ اور نمبر4: سپلیمنٹری امتحانات اور الحاق شدہ کالجوں کے امتحانات شامل ہیں۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق جامعہ کراچی کے طلبہ اور الحاق شدہ کالجوں کے طلبہ کے آن لائن امتحانات اسکائپ، گوگل کلاس روم، ایم ایس ٹیمز ، شام اور واٹس ایپ ویڈیو کالز کے ذریعے لیے جاسکتے ہیں۔ ایم فل/پی ایچ ڈی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اس کا فائنل ڈیفنس اور زبانی امتحانات بھی آن لائن ہی ہوں گے۔
جن طلبہ کے پاس انٹرنیٹ سے متعلق شکایات یا آن لائن امتحانات دینے میں انھیں کسی قسم کی طبی دشواریاں پیش آرہی ہوں وہ اپنی درخواست کلاس ٹیچر یا چیئرپرسن کو دے سکیں گے ان طلبہ کے زبانی امتحانات فون پر ممکن ہوں گے یہ زبانی امتحانات مستقبل کی کسی بھی ضرورت یا ریفرنس کے طور پر ریکارڈ بھی کیے جائیں گے۔